Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے سیزفائر کی580خلاف ورزیاں کیں،پاکستان

اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ نئی دہلی اقوام متحدہ کے مبصرین کو کشمیر میں کام نہیں کرنے دے رہا ۔ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ ہند کی جانب سے رواں برس اب تک جنگ بندی کی 580 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ 21 پاکستانی جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے۔جمعرات کو بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ پاکستان، افغانستان میں امن اور مفاہمت کے قیام کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ ترجمان نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے کئی رہنما افغانستان میں مارے جا چکے۔ امر یکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ فلسطین پر ہماری پالیسی واضح ہے، ایک آزاد فلسطین کے حامی ہیں۔

 

شیئر: