Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ممنون کا ٹرین سے سفر

لاہور...صدر ممنون اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ ٹرین لاہور سے راولپنڈی کےلئے روانہ ہوئے۔ صدر مملکت اور ان کے اہل خانہ نے 103اپ سبک رفتار ٹرین کے ساتھ لگائے گئے مخصوص سیلون میں سفر کیا ۔ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ۔داخلی راستے کو عام مسافروں کےلئے مکمل طور پر بند کر کے متبادل عقبی راستے سے ریلوے اسٹیشن کی اندرونی حصے تک رسائی دی گئی ۔ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں پارکنگ کو ممنوعہ قرار دیا گیا ۔ اہل خانہ سخت سکیورٹی حصار میں ریلوے اسٹیشن پہنچے جس کے بعد صدر ممنون سیکیورٹی میں ریلوے اسٹیشن آئے۔
 

 

شیئر: