کوئمبتور۔۔۔۔مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں نے الکوحل کے عادی ایک شخص کا کامیاب علاج کیا جب اس کے دماغ میں لیکٹروڈ داخل کی گئی۔ اس طریقہ کار کے تحت دماغ کی گہرائی میں ایک چھوٹی سی الیکٹروڈ داخل کی جاتی ہے جس کا رابطہ پیس میکر سے ہوتا ہے۔ مریض ایک بزنس مین تھا جو 5سال پہلے بھی شراب نوشی کی عادت سے چھٹکارے کیلئے اسپتال آیا تھا ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کی بڑی کونسلنگ کی ، شراب نوشی چھڑانے والے ادارے میں بھیجا، اسے اس لعنت سے چھٹکارے کی دوائیں بھی دیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ایک نفسیاتی ڈاکٹر بھی اسکا2013سے علاج کرتے رہے ۔ سال رواں میں وہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ آیا ،اس کے ہاتھ لرز رہے تھے ، ہونٹ مسلسل ہل رہے تھے۔ یادداشت ختم ہوچکی تھی جبکہ ہاتھ پاؤں میں چھونے کی حس بھی ختم ہوگئی تھی۔ شراب نوشی سے ان کی نسیں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔ یوں اس کا علاج کیا گیااور اب اسکی حالت بہتر ہے۔