غازی آباد۔۔۔غازی آباد پولیس کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے ایک ایسی 19سالہ گونگی لڑکی کو بچالیا جسے ایک گروہ پچھلے 5برسوں سے فروخت کرتا رہا ہے۔اس لڑکی کے والدین مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں-وہ کام کی تلاش میں سہارنپور آئے تھے۔ مقامی فیکٹری میں انہیں کام مل گیا لیکن دونوں ہی صحت خرابی کی وجہ سے جلد فوت ہوگئے۔ان کی 14سال کی بچی ایک شخص فرقان کے گھر میں کام کرتی تھی۔ اس بچی نے جو آٹھویں کلاس تک پڑھی ہوئی ہے پولیس کو اپنی ساری بپتا تحریری شکل میں دی اور پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔فرقان نے ہی اس بچی کو بعد میں غازی آبادمیں فروخت کیا تھا اور یوں 5سال سے یہ سلسلہ جاری تھا۔اب پولیس نے سارے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔