کراچی... کراچی کے علاقے کورنگی میں جمعہ کی شام پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3اہلکار اور ا یک بچہ جاں بحق ہو گئے ۔ ایک بچہ اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس نہیں پہن رکھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس موبائل دارالعلوم کورنگی کے قریب گشت پر تھی۔ حملہ آور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بر آمد کرلئے آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی ۔