Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی امداد روک دی

واشنگٹن ...امریکی وزارت دفاع نے پاکستان کی دفاعی امداد روک دی۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق وزیر دفاع نے کانگریس کی دفاعی کمیٹیوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ سردست اس کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آیا پاکستانی حکومت نے 2016 کے دوران حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات اٹھائے تھے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو فوجی امداد کی مد میں مختص رقم ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ اسلام آباد نے 2016 میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن ایکٹ کے مطابق کارروائی نہیں کی۔واضح رہے کہ پاکستان کو انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے لئے دی جانے والی امداد امریکی وزیر دفاع کی رپورٹ سے مشروط ہے۔

 

شیئر: