Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے وزیر اعظم کا آپشن زیر غور نہیں ،خواجہ آصف

  سیالکوٹ... وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم کا آپشن دور دورتک زیر غور نہیں۔عمران خان اب پوری تلاشی دیں۔ بھاگنے نہیں دیں گے۔ ان کا پیچھا کریں گے۔ نواز شریف کی طرح اپنے والد کا حساب دیں۔ جو نسل لندن میں ہے اس کا بھی حساب دیں۔ ہم سے حساب مانگا گیا ہے تو وہ بھی 3 نسلوں کا حساب دیں ۔ ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والے خود پر لگنے والے الزامات کی وضاحت کریں ۔یہ بھی بتایا جائے کہ کوئی بیوی طلاق لینے کے بعد کیسے پیسے دے سکتی ہے ۔اب عمران خان کی تلاشی شروع ہوئی ہے۔ ساری باتیں تلاشی شروع ہونے پر سامنے آئیں گی ۔ عدالت میں اب ان سے مکمل تفصیل مانگیں گے۔ نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کی تفصیلات بتائی جائیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستانی صنعتکار متل کے داماد سے بھی فنڈ لئے گئے ۔عمران نے ا یمنسٹی اسکیم میں ایک فیصد ٹیکس دیا۔ ایمنٹسی اسکیم کے ذریعے کالا دھن سفید کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انصاف کے تقاضے نواز شریف اور عمران خان کے لئے ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین بھی خود کو رضاکارانہ احتساب کے لئے پیش کریں۔ انہیں بھی ورثے میں بہت کچھ ملا ہے ،اس کا حساب دیں۔ہمیں جیسے ترازو میں تولا گیا ،ایسے ہی دوسروں سے بھی حساب لیں گے۔

 

شیئر: