اسلام آباد... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہفتے کی شب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ڈنر کے لئے کسی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے بغیر اسلام آباد کے ایک ہوٹل پہنچ گئے۔ ایسا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ آرمی چیف نے کسی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر سفر کیا۔ جنرل باجوہ ہوٹل میں موجود لوگوں سے گھل مل گئے اور فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا۔