واشنگٹن..ٹرمپ انتظامیہ نے الیس ویلز کو پاکستان اور افغانستان کے لئے قائم مقام نمائندہ خصوصی تعینات کردیا ۔ الیس ویلز فارن سروس آفیسر ہیں جو اس وقت قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کام کر رہی ہیں۔ اسلام آباد میں بھی فرائض سرانجام دے چکی ہیں ۔ اردن میں امریکی سفیر رہنے کے علاوہ کے علاوہ وہ نئی دہلی، ماسکو، ریاض اور دوشنبے میں بھی خدمات دے چکی ہیں۔ وائٹ ہاوس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بجٹ کو 28 فیصد کم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ نمائندہ خصوصی کا دفتر بھی بند کردیا جائے گاتاہم امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے الیس ویلز کو خاموشی کے ساتھ تعینات کردی۔