بیجنگ۔۔۔چین میں ڈاکٹروں نے 45سالہ خاتون کا آپریشن کرکے اس کے پتے سے 200سے زیادہ پتھر نکال لئے۔ مسز چن کا کہنا تھا کہ ان کے پیٹ میں 10سال پہلے درد شروع ہوا تھا لیکن آپریشن کے ڈر سے انہوں نے کوئی طبی امداد حاصل نہیں کی لیکن حال ہی میں درد ناقابل برداشت ہوگیا۔وہ اسپتال گئیں جہاں ٹیسٹ لئے گئے تو پتہ چلا کہ ان کے پتے میں پتھر ہے جو ہر سال بڑھتے رہے۔ڈاکٹروں نے آپریشن کیا جو ساڑھے 6گھنٹے جاری رہا۔ کچھ پتھر تو انڈے جتنے بڑے ہوچکے تھے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ ناشتہ نہ کرنا بھی بڑی وجہ ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے بھی پتھر بنتے ہیں۔اس خاتون نے پچھلے 8برس سے ناشتہ نہیں کیا تھا۔ اگر کوئی شخص ناشتہ نہیں کرتا تو پتہ سکڑنے یا پھیلنے سے رک جاتا ہے جس کے بعد پتھر بننا شروع ہوجاتے ہیں۔