Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا یہ اڑن طشتری تھی؟

سڈنی۔۔۔۔۔سڈنی کے ساحلوں پر یوایف او (اڑن طشتریوں) کی پروازوں سے ایوی ایشن کے حکام حیرت میں پڑگئے۔ مقامی لوگوں نے سڈنی کے شمالی ساحلی علاقے میں اس ماہ کے شروع میں اڑن طشتریاں دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا اور اس کی تصاویر بھی اتاری تھیں اور کہا تھا کہ 5جولائی کوسورج طلوع ہونے کے بعد سفید روشنی کو آسمان کی طرف سفر کرتے ہوئے دیکھا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ وہ ابتک نہیں سمجھ سکے کہ آیا یہ اڑن طشتریاں تھیں جبکہ ایوی ایشن حکام نے کہا کہ یہ کوئی پراسرار شئے یاکوئی چھوٹا سیارہ بھی ہوسکتی ہے۔ اس کی رفتار ڈرون سے زیادہ تیز تھی۔

شیئر: