Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران سیاست سے فارغ ہو جائیں گے،جاوید ہاشمی

ملتان.... سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔موجودہ صورتحال میں مائنس نواز نہیں بلکہ مائنس فور دیکھ رہا ہوں۔پانامہ کیس کا فیصلہ ففٹی ففٹی متوقع ہے لیکن عمران تو100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے۔ چوہدری نثار کو پارٹی نہیں وزارت چھوڑ دینی چاہیے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراو کی بات نہ کریں تاہم میں کہتا ہوں کہ ادارے مداخلت ہی نہ کریں۔ چوہدری نثار کو میرے مشورے کی ضرورت نہیں۔ وہ سمجھدار اورعملی سیاست کے آدمی ہیں، پارٹی نہیں چھوڑیں گے ۔
 

 

شیئر: