دمام۔۔۔سعودی پبلک پراسیکیوٹر سعود بن عبداللہ المعجب نے خبر دارکیا ہے کہ بلا قانونی جواز ملزم کو گرفتار کرنے پر سزا ہوگی۔ کوئی بھی شخص یا ادارہ قانونی جواز کے بغیر کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے کا مجاز نہیں ۔ پبلک پراسیکیوٹرنے یہ انتباہ فوجداری کارروائی قانون کی دفعہ25کو موثر کرکے کیاہے۔ انہوں نے تمام اداروں کو تحریری طور پر حکم دیا ہے کہ کوئی بھی ادارہ کسی شخص کو بلاقانونی جواز کے گرفتارکرنے کی جرأت نہ کرے۔