کراچی / اسلام آباد... پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن شروع ہو گیا ۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی پرواز پیرکو اسلام آباد ایئر پورٹ سے 328 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ اورکراچی سے334 عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوئی۔ اسلام آباد میںوفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور ممبر قومی اسمبلی سید عمران شاہ نے عازمین کو رخصت کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے حجاج کرام کی سہولت کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ عازمین کو پہلے کی نسبت زیادہ سہو لتیں میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ منیٰ میں بھی حکومت2وقت کا کھانا فراہم کرے گی ۔ حکومت نے عازمین کے لئے حج کو سہل بنانے کے بھرپور اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے درخواست کی کہ حجاج کرام پاکستان اور قوم کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔