Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریسلرز میں انعامات کی تقسیم، مقابلوں کیلئے 750 ٹن سامان امریکہ سے درآمد کیا گیا تھا

جدہ.... جدہ میں رویل ریمبل ریسلنگ کے مقابلے رات گئے اختتام پذیر ہوئے۔ سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے انعامات تقسیم کئے۔ مشہور ریسلر ٹرپل ایچ کو ٹرافی اور بیلٹ دی گئی۔ مقابلے میں شریک 50 ریسلرز میں 2 ایرانی پہلوان بھی شامل تھے جن کا مقابلہ سعودی ریسلرز سے ہوا۔ ایرانی جب اسٹیج پر آئے تو اپنے ملک کا پرچم لہرا رہے تھے۔ ان مقابلوں کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں۔ رنگ کا تمام سامان، ساﺅنڈ سسٹم اور لائٹنگ کے سارے نظام کے علاوہ 750 کلو ٹن سامان امریکہ سے درآمد کیا گیا تھا۔ یہ سامان بحری جہازوں میں اور بوئنگ747 کے 2طیاروں سے جدہ لایاگیاتھا۔ اس کے علاوہ 80 ٹن وزنی 4کرینیں بھی لائی گئی تھیں۔ بحری جہاز سے لائے جانے والے 60 کنٹینرز میں سامان رکھا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سعودیہ کے 2 طیاروں سے 109 ٹن سامان لایاگیا۔ یہ سارا ساما ن جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے روانہ کیاگیا تھا اور 9 اپریل کو جدہ پہنچا تھا۔ جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں 40 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے اور اسٹیڈیم کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جن میں بچے، خواتین، جوان اور بوڑھے سب ہی موجود تھے اور اپنے سامنے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز کو دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔
 

شیئر: