Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمہ پر بچی کے اغوا کا الزام؟

ریاض:    پولیس نے روتانا نیوزچینل  سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب میں غیر قانونی طریقے سے مقیم گھریلو ملازمہ بچی کی نشو و نما کر رہی تھی، اسے پال پوس رہی تھی۔ اغوا کا الزام غلط ہے۔ گھریلو ملازمہ کے ہمراہ 2مرد اور مزید 3خواتین بھی تھیں۔ یہ مجموعی طور پر 4خواتین او ر2مردو ں پر مشتمل خاندان تھا جہاں سے بچی برآمد ہوئی۔ اس سے قبل مقامی ویب سائٹس پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریاض پولیس نے 3برس سے مغوی بچی بازیاب کرلی۔بچی کے اغوا میں ملوث 4خواتین اور 2مرد گرفتارکر لئے گئے۔اس سلسلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’’غیرقانونی تارکین سے پاک وطن‘‘مہم کے تحت سیکیورٹی فورس نے ریاض کے ایک محلے میں غیر ملکیوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا وہاں سے ایک ایسی بچی برآمد ہوئی جسے 3برس قبل اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا میں ملوث 2مرد اور 4خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
 

شیئر: