Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کو چھیڑنے اور سائبر کرائم کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

’خاتون کو چھیڑ نے پر پاکستانی تارک وطن کو گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک خاتون کو چھیڑنے پر ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص  پاکستانی تارک وطن ہے‘۔
’اسی طرح ایک اور پاکستانی تارک وطن کو نشہ آور مادہ ’کرسٹل‘ سپلائی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے‘۔
محکمہ امن عامہ نے کہاہے کہ ’ریاض میں ایک شہری کو سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے امن عامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاشرتی آداب کی پامالی کی ہے‘۔
 

شیئر: