Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینکوں میں دھوکہ دہی دنیا بھر کے مقابلے میں کم ہے

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے بینکنگ شعبہ میں دھوکہ دہی اور جعلسازیاں دنیا بھر کے مقابلے میں سب سے کم ہوتی ہیں جس کی بنیادی وجہ مانیٹرنگ کا سخت نظام اور عوام میں بینکنگ کے بارے میںشعورو آگاہی ہے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے بینکوں کی میڈیا سیکریٹری جنرل طلعت ذکی حافظ کے حوالہ سے بتایا کہ سعودی عرب ان ممالک میں سے ایک ہے جن میں بینکنگ اور مالیاتی شعبہ کی جعلسازیاں اور دھوکہ دہی کی وارداتیں بہت کم ہوتی ہیں اور مالی سال 2014-15 ء میں ا دھوری او ر مکمل ہونے والی دھوکہ دہی اور جعلسازیوں کی تعداد 3117 سے زیادہ نہیں تھی ۔ حافظ نے مزید بتایا کہ سعودی بینکوں نے آن لائن اور سوشل میڈیا کے فراڈز پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں جبکہ عوام میں بھی بینکنگ کے بارے میں شعور وآگاہی میں اضافہ ہواہے ۔ اس کے علاوہ مانیٹرنگ کا نظام بھی مربوط بنایا گیا ہے ۔

شیئر: