Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 757غیر قانونی مقیمین کو ملازمت فراہم

    کویت ..... ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے ذمہ دار ادارے نے کہا ہے کہ کویت میں 757افراد ایسے ہیں جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور جنہیں مختلف فلاحی کمیٹیوں میں ملازمت فراہم کی گئی ہے۔مقامی اخبار الوطن سے گفتگو کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے ادارے کے جنرل سیکریٹری ولید العصفور نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی فہرست سے کویتی خاتون کے ان غیر ملکی بچوں کو استثنا ہے جن کی شہریت کے کاغذات درست نہیں یا جن کے پاس سرکاری شناختی دستاویزات موجود نہیں۔
 

شیئر: