Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

     اسلام آباد ...... وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق صبح 8 بج کر 5 منٹ کر اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر 2 ریکارڈ کی گئی ۔ زمین میں اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے مشرق میں 10 کلو میٹردورتھا۔

شیئر: