Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی کان میں دھماکہ ،6ہلاک

بوگوٹا۔۔۔۔۔کولمبیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ایک شخص کو بچا لیا گیا۔ حکام کے مطابق دھماکہ کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی تاہم ابھی بھی 2افراد کی نعشیں کان کے اندر ہیں۔بوگوٹا حکومت کے مطابق رواں سال میں اب تک کانوں کے حادثات میں 28افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 33افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شیئر: