Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سرزمین پارٹی میں سیکڑوں کارکنوں کی شمولیت

کراچی ...پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ، زرداری ، شہباز شریف ، الطاف حسین پر عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں ۔معصوم ورکرز پر ہر کوئی انگلی اٹھاتا ہے ۔سابق صدر پر کریمنل مقدمات چل رہے ہیں۔پی ایس پی کا کارنامہ ہے کہ آج الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر آواز لگاتا ہے لیکن کوئی کان نہیں دھرتا۔یہ چیزیں رینجرز آپریشن سے نہیں ہوسکتی تھی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی شمولیت پی ایس پی میں ہوگئی۔ پاک سر زمین پارٹی میں 1900 سے زائد دیگر سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں اور کارکنان پی ایس پی میں شامل ہو گئے۔ 919 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ جات کے 2 ذمہ دار،سیکٹر ممبر21، انچارج 43, جوائنٹ انچارج 32،ایم کیو ایم یونٹ کمیٹی ممبر 48, یوسی ناظم 03, جنرل کونسلر06,کارکنان764, ہیں۔دیگر سیاسی جماعتوں سے ایم کیو ایم حقیقی سے55، پیپلز پارٹی 97 ،پی ٹی آئی15,مسلم لیگ ن 37 ،اے پی ایم ایل09 ،جماعت اسلامی13 ،سنی تحریک24 ،اے این پی4 ،مسلم لیگ ق6، پشتو نخواہ ملی پارٹی2، جقسم22 اورنیوٹرل765 شامل ہورہے ہیں۔یہ ہمارے فلسفہ کی سچائی ہے کہ آج تاریخ کی سب سے بڑی شمولیت ڈیڑھ سال کی پارٹی میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شمولیت ہماری ترقی کی طرف گامزن رفتار کی نشاندہی ہے۔

 

شیئر: