Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشزسیریز: انگلش اسکواڈ کا اعلان

لندن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی تاریخی اور دلچسپ ایشز سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین ٹیسٹ سے ہو گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں برس آسٹریلیا کے خلا ف شیڈول ایشز سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور جھگڑے کے سبب گرفتار ہونے والے بین استوکس کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔گیری بیلنس اور جیمز ونس کی دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ایلکس ہیلز کو ڈراپ کر دیا گیا۔فاسٹ بولرز ٹوبی رولینڈ جونز اور ٹام ویسٹلے انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہو گئے اور میسن کرین، بین فوکس اور کریگ اوورٹن پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔انگلش سلیکٹر جیمز ویٹیکر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کینگروز کے خلاف سیریز کیلئے متوازن اور مضبوط ا سکواڈ تشکیل دیا ہے، امید ہے کہ ٹیم ایشز سیریز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے بیک اپ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 2 اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ ون ڈے ا سکواڈ کا اعلان 4 اکتوبر کو شیڈول ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز سیریز میں ٹیم کی قیادت جوروٹ ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، معین علی، جونی بیئراسٹو، جیک بال، گیری بیلنس، اسٹورٹ براڈ، ایلسٹر کک، میسن کرین، جیمز ونس، بین فوکس، ڈیوڈ ملان، کریگ اوورٹن، مارک سٹونمین اور کرس ووکس پر شامل ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: