Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ،پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد...پاکستان نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ راولا کوٹ اور کچھ چکری میں ہندوستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ 3 شہری جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ شہری آباد ی کی نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستانی فوج نے پچھلے 12 دن میں سیز فائر کی5مرتبہ خلاف ورزی کی۔11شہری جاں بحق اور خواتین سمیت37افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ رواں سال ہند کی طرف سے 900مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر ہندوستانی جارحیت کا موثر جواب دیا ۔ ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ 2 چیک پوسٹس تباہ کردیں۔ آئی ایس پی آر نے تباہ شدہ چوکیوں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔ 

شیئر: