Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشکی سے بالوں کی حفاظت کیجیے

 خشکی بالوں کی دشمن ہے۔ اس کی وجہ سے بالوں کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے اور بال جھڑنے لگتے ہیں۔ خشکی دیکھنے میں ہی بری نہیں لگتی ، بلکہ یہ بے چینی کا باعث بھی بنتی ہے اور سر میں خارش کی وجہ بھی۔ 
 
 اگر آپ خشکی سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو آدھا چمچ کالی مرچ پاو¿ڈر ، دو بڑے چمچ شہد ، آدھا کپ آب جو ، ایک چمچ نیم کے پتے (پسے ہوئے ) ،آدھا کپ اصلی سرکہ اور آدھا کپ عرق گلاب مکس کر کے اسپرے بوتل میں محفوظ کر لیں اور روزانہ سر کی جلد پر اسپرے کریں ۔ پہلے دن 5 منٹ ، دوسرے دن 10 منٹ اور اسی طرح روزانہ وقت بڑ ھاتی جائیں۔ 
 
اس بات کا خیال رکھیں کہ اسپرے آنکھوں میں نہ جانے پائے ۔ اس عمل سے بہت جلد خشکی کی مکمل چھٹی ہو جائے گی۔ 
 
 

شیئر: