Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں 10 ملین اسمارٹ فون شپ کرنے کا ریکارڈ

شیاؤمی کمپنی نے ایک ماہ میں10 ملین اسمارٹ فون شپ کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔شیاؤمی کمپنی کے سی ای او لی جون کا کہنا تھا کہ کمپنی نے صرف ستمبر کے مہینے میں10 ملین سے زائد اسمارٹ فون شپ کئے ہیں اور کمپنی کے اسمارٹ فونز کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہے کہ کچھ ماڈلز کی مانگ پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے۔شیاؤمی چائنہ کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے اور انڈیا میں بھی اسکی مارکیٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔شیاؤمی اسمارٹ فونز کی مانگ میں اضافہ کمپنی کی جانب سے می مکس 2 کی لانچ کے بعد سامنے آیا ہے جو کہ کمپنی کا اب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون ہے۔
 

شیئر: