ناشتہ نہ کرنا صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے
عقلمند کہتے ہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے۔ ناشتہ نہ کرنے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ناشتہ نہ کرنے کی عادت موٹاپے ، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتی ہے ۔
رات بھر معدہ خالی رہنے کے بعد اگر ناشتہ بھی نہ کیا جائے تو خون میں موجود شوگر اور انسولین عدم توازن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں جسم کو کام کرنے کے لیے مناسب توانائی نہیں ملتی اور نتائج کمزوری ، سر درد ، کپکپی اوردل کی دھڑکن میں اضافے اور چکر آنے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔
ناشتہ نہ کرنے سے کولیسٹرول لیول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ شریانوں میں اکڑن اور سکڑنے کی وجہ بنتا ہے۔ ناشتہ نہ کرنے یا کم کھانے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے لہذا ناشتہ ضرور کیجیے اور صحت مند رہیے ۔