Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل کو مضبوط اور صحت مند رکھنے کیلئے سبزیاں کھائیں

برمنگھم ..... آج کے دور میں جبکہ دنیا اپنے ماضی کی جانب پلٹ رہی ہے لوگوں نے روایتی گوشت مچھلی وغیرہ کا استعمال کم سے کم کرنا شروع کردیا ہے جس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایک تو ان کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور دوسرے کثرت استعمال سے انکی دستیابی بھی کم ہوگئی ہے۔ ان حالات میں سائنسدانوں نے لوگوں کو جو مشورہ دیا ہے وہ اقتصادی اعتبار سے بھی اہم ہے اور فوائد کے اعتبار سے بھی۔ تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل کو مضبوط اور صحت مند رکھنے کیلئے سبزیاں کھائیں کیونکہ پالک اور بروکولی سے اعضاءاور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ سبزیوں میں سب سے اہم چیز جو دل کو تقویت دیتی ہے وٹامن کے ہے جو شریانوں میں خون کی رفتار اور آکسیجن کی آمد ورفت کو زیادہ آسان اور تیز کرتی ہے۔ دل کے بیشتر دورے دلوں کا حجم بڑھ جانے کا نتیجہ ہوتے ہیں جبکہ سبزیاں انکی تخریب کاری میں مزاحم ہوجاتی ہیں اور وٹامن کے استعمال کرنے والا شخص پر دل کے دورے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اور دل بھی نہیں بڑھتا کیونکہ وٹامن کے ایک ایسی پروٹین کو متحرک کردیتا ہے جو دل کو اس کے اصل سائز میں برقرار رکھتا ہے۔

شیئر: