Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی کپ کی تقریب نقاب کشائی

یوم الوطنی کپ ٹرافیز کی نقاب کشائی کے بعد مہمانان خصوصی اور اراکین جی کے انٹرنیشنل کلب گروپ میں کھڑے ہیں
 
کے این واصف۔ ریاض
 
جی کے انٹرنیشنل انڈین کلب ریاض مملکت سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے ہر سال بہ تعاون ”ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن شاندار پیمانے پر یوم الوطنی کپ کا اہتمام کرتا ہے ۔ اس سلسلے میں جمعہ کی شب جی کے انٹرنیشنل کلب اور ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر یوم الوطنی 2016ءکپ کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا۔ مہمان خصوصی ندیم احمد ندوی سی ای او سعودی کرکٹ سنٹر تھے جبکہ عزیز امین ، شاہد ظہیر صدیقی، ،محمد انور سرپرست و چیئرمین آر سی اے اور طارق جاوید صدر آر سی اے نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی ۔ اس پروقار تقریب کا آغاز ڈاکٹر غیاث احمد ستار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس تقریب میں سعودی اور عرب حضرات کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔ ریاض کی تقاریب کے معروف ناظم جاوید علی نے انگریزی ، اردو اور عربی میں دلچسپ انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئےے ۔ ابتداءمیں صدر جی کے انٹرنیشنل کلب ڈاکٹر غیاث احمد ستار نے خیر مقدم کیا اور جی کے انٹرنیشنل کلب کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ اگر کلب کو کارپوریٹ ہاوزیز سے تعاون حاصل رہا تو یوم الوطنی کپ کے دائرے کو پھےلا کر اسے بین خلیجی ممالک ٹورنامنٹ کی حیثیت دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یوم الوطنی کپ 2016ءکے مقابلے ماہ رواں میںمکمل ہوں گے ۔ آخر میں انہوں نے آڈیو ویژول شو کے ذریعہ سعودی تاریخ بھی پیش کی ۔ اس موقع پر ندیم احمد ندوی ، شاہد ظہیر صدیقی ، عزیز امین ، محمد فیروز خاں ، ناصر عباس ، طارق جاوید وغےرہ کو جی کے انٹرنیشنل کلب کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں روایتی شال اور مومنٹو پیش کئے گئے ۔ یہ خوشگوار فریضہ کو ڈاکٹر غیاث اور محمد کلیم نے انجام دیا۔
اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری آر سی اے ناصر عباسی نے بتایا کہ آر سی اے واحد کلب ہے جو سعودی کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر سی اے یہاں کا سب سے بڑا کرکٹ کلب ہے ۔ جس سے 91کرکٹ ٹیمیں منسلک ہیں ۔ آر سی اے کے جملہ 14گراﺅنڈز ہیں جہاں ہارڈ بال سے میچز کھےلے جاتے ہیں ۔ عباس نے بتایا کہ آر سی اے کرکٹ کے کھیل کو سعودی عرب میں فٹبال کے بعد سب سے مصروف کھیل کی حیثیت دلائی ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے شاہد ظہیر صدیقی نے کہا کہ معروف سماجی کارکن چیئرمین دکن کلچرل ایسوسی ایشن ریاض ، نائب صدر آر سی اے اور سینیئر مینجر عرب نیشنل بینک عبدالعزیز شمیم خاں جن کا دو ماہ قبل ریاض میں انتقال ہوا کے نام سے اس سال ایک ٹرافی یوم الوطنی کپ ٹورنامنٹ شامل رہے گی ۔ انہوں نے شمیم خاں کی سماجی خدمات کا تفصیلی جائز ہ بھی پیش کیا ۔ 
ندیم ندوی سی ای او سعودی کرکٹ سنٹر نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کرکٹ سنٹر (ایس سی سی ) 2003ءمیں قائم ہوا اور آج اس کا دنیا میں 34واں رےنک ہے ۔ انہوں نے ایس سی سی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا ۔ آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس سی سی کی ٹیم ایک دن ورلڈ کرکٹ کا حصہ بنے گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی حکومت نے ایس سی سی کےلئے اےک خصوصی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ۔ صدر جلسہ و صدر آر سی اے طارق جاوید نے اپنے صدارتی کلمات میں مشورہ دیا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کو عام اور مستحکم کرنے کےلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف راغب کرنا چاہئے ۔ انہوں نے پرنس عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود سرپرست اعلیٰ آر سی اے کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت آر سی اے آج کامیابیوں کی اس منزل تک پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پرنس عبدالعزیز نے آج کی اس تقریب میں شرکت کرنی تھی لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے یہاں نہیں پہنچ پائے ۔ 
طارق جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کا تعلق کرکٹ فیملی سے ہوتا ہے ۔ گوکہ وہ میدان میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کےلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں مگر اس کا مقصد صرف کرکٹ کے کھیل کوبلندیاںعطا کرنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی کے انٹرنیشنل کلب کو آر سی اے کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوم الوطنی کپ ایک دن بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کے بیچ کھیلا جائے گا ۔ طارق جاوید نے آر سی اے کے جنرل سیکریٹری ناصر عباسی کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں مہمانان خصوصی کے ہاتھوں ٹرافیز کی رونمائی انجام پائی اور محمد کلیم کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ 

شیئر: