Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان کی سیکولرشبیہ کو دیکھتے ہوئے بنارس ہندویونیورسٹی(بی ایچ یو ) سے ہندو اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو)سے مسلم ہٹانے کے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن( یو جی سی) کی تجویز پرانسانی وسائل و ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ حکومت کا اے ایم یو اور بی ایچ یو کے نام تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔وزارت کا یہ بیان یو جی سی کے پینل کی اُس تجویز کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے ہندو اور مسلم جیسے الفاظ ہٹادیئے جانے چاہئیں کیونکہ یہ الفاظ یونیورسٹیوں کے سیکولر کردار کی عکاس نہیں۔

شیئر: