2017 میں زیادہ بکنے والے اسمارٹ فون
آئی ایچ ایس مارکیٹ کی جانب سے سال 2017 کی پہلی ششماہی میں زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق آئی فون 7 اس سال دنیا بھر میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز میں پہلے نمبر پر ہے۔
آئی فون 7 پلس دوسرے اور سیمسنگ گلیکسی گرینڈ پرائم پلس اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہا۔ آئی فون 6 ایس اور گلیکسی ایس 8 زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔
سیمسنگ کمپنی کے کل 5 ، ایپل کے4 اور اوپو کا ایک موبائل زیادہ بکنے والے 10 فونز میں شامل ہے۔ اسکے علاوہ کل 22 موبائل ماڈل ایسے ہیں جن کی ماہانہ شپنگ ملین سے زائد رہی جن میں چائنیز ، سیمسنگ ، اوپو ، ہواوے ، شیاؤمی اور ایپل کے موبائل شامل ہیں۔