دمشق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ،5ہلاک
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
دمشق … شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔3 خود کش بمباروں نے دمشق کے وسط کی مرکزی شاہراہ خالد بن ولید پر واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر حملہ آوروں نے عمارت کے باہر دھماکہ کردیا۔ ایک اہلکارسمیت 2 افراد ہلاک اور6دیگر زخمی ہوگئے۔ تینوں بمبار بھی مارے گئے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔رواں ماہ دمشق میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔