Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ مزید پھیل گئی

 کیلیفورنیا …  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔ آگ ایک لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل گئی ۔8 ہزار فائر فائٹرز اور دیگر اہلکار جبکہ آگ بجھانے والے درجنوں جہاز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 500 کے قریب افراد لاپتا ہیں۔سیکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

شیئر: