Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصل قوت اسپن بولنگ ہے ،مصباح الحق

ابو ظبی - - - پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی جیت میں اپنا کردار بخوبی نبھارہا ہے۔ جو ٹیم بھی ٹیسٹ میچ جیتی ہے اس کی اہمیت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے مجھے خوشی ہے کہ بولرز ایسی وکٹوں پر چیلنج قبول کر رہے ہیں جو بولروں کے لئے مددگار نہیں۔ ٹیم کی کارکردگی سے بالکل مطمئن ہوں۔بر طانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈز کے لیے نہیں کھیلتا لیکن جو بھی سنگ میل اور ریکارڈ آپ بناتے ہیں اس پر خوشی ضرور ہوتی ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی اصل قوت اس وقت اسپن بولنگ ہے۔ یاسر شاہ ایک ورلڈ کلاس ا سپنر ہیں۔ موجودہ ویسٹ انڈین ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر مایوسی ہوئی کیونکہ سب کو ماضی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا بخوبی اندازہ ہے لیکن اب وہ زوال کا شکار ہے ۔اس کی وجہ کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل کرکٹ کا زیادہ تجربہ نہ ہونا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ حریف ٹیم کو فالو آن نہ کرانے کا سبب اپنے جسم اور پوری ٹیم کو بھی بچانا ہے کیونکہ نہیں چاہتے کہ پہلی اننگز میں فیلڈنگ کے بعد تھکاوٹ کے ساتھ دوبارہ بولنگ اور فیلڈنگ کی جائے۔ یاسر شاہ جیسے بولر کے لیے بھی بہت مشکل ہے کہ پہلی اننگز میں 30 سے زائد اوورز کے بعد دوسری اننگز میں بھی آرام کے بغیر 40 اوورز کرائے۔دوسری بات یہ کہ میچ کے چوتھے اور پانچویں دن وکٹ مزید خراب ہوتی ہے جس کا فائدہ بولرز کو ہوتا ہے۔

شیئر: