بنارس ہندو یونیورسٹی میں غیر ملکی طالبہ کیساتھ دست درازی
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
لکھنؤ۔۔۔۔۔ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو)میں لڑکیوں کے بین الاقوامی ہاسٹل (لال بہادر شاستری ہاسٹل) میں ایک غیر ملکی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیا ۔کچھ شرپسند طلباء نے طالبہ کو پکڑ لیا اور اس کے ساتھ ریگنگ کرنے لگے ۔طلباء نے دست درازی اور اس کے کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی ، شور مچانے پر جب کچھ لڑکیاں آگئیں تو شرپسند طلبا فرار ہوگئے۔ غیر ملکی لڑکی نے پراکٹر آفس جاکر تحریری شکایت کی۔ جب یونیورسٹی تھانے میں شکایت کی تو داروغہ نے یہ کہہ کر ٹال دیا کی آپ کل صبح آئیں۔ لڑکی جب اپنے ساتھی طلبا و طالبات کے ساتھ دوسرے روز صبح رپورٹ درج کرانے گئی تو پولیس نے اس سے کہا کہ رپورٹ لکھ لی ہے، اب ملک کے قانون کے مطابق اس کی تفتیش کرکے آگے کارروائی کریں گے۔