Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں دہشت گر دحملوں کا خطرہ

لندن…  برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ ایم آئی فائیو کے سربراہ اینڈریو پارکر نے کہا کہ برطانیہ میں ممکنہ حملوں کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 34 سالہ کیرئیر میں دہشت گردی کے اتنے سنگین خطرات کبھی نہیں دیکھے جن کا برطانیہ کو اب سامنا ہے۔انفرادی حیثیت میں دہشت گروں کی کارروائیوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا جنہیں روکنا مشکل ہے۔ حالیہ دنوں میں بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کئے ہیں جنہیں ڈھونڈنا بہت مشکل ہے۔ رواں سال برطانیہ میں دہشت گردی کے 5واقعات ہوئے جس کے باعث خفیہ ایجنسی کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ4 سال کے دوران برطانیہ میں دہشت گردی کے 20 بڑے منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں۔

شیئر: