Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصلی شہد کی پہچان کیا ہے؟

 شہد میں زبردست جراثیم کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔شہد کی مکھیاں مختلف جڑی بوٹیوں اور پھولوں کا رس چوس کر شہد بناتی ہیں۔یوں کئی نباتات کے ادویاتی فوائد مل کر شہد کو قدرت کا تحفہ خاص بنا دیتے ہیںتاہم شہد کے فوائد اسی وقت حاصل ہوتے ہیں جب وہ خالص ہو۔ 
 
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اصلی شہد کی پہچان کیسے ہو ؟ 
خالص شہد میں آگ بھڑک اٹھتی ہے لہذا اصلی شہد کی جانچ کے لیے موم بتی میں موجود سوتی بتی کو شہد میں بھگو کر ایک بار جھٹک دیں اور بعدازاں لائٹر سے اسے آگ لگانے کی کوشش کریں۔ اگر اس بتی میں آگ لگ جائے تو سمجھ لیں کہ یہ خالص شہد ہے۔
 
ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس میں ڈال دیں۔ خالص شہد پانی میں حل نہیں ہوگا اور اگر خالص نہ ہوا تو حل ہو جائے گاکیونکہ مارکیٹ میں ملنے والے اکثر شہد گڑ سے بنائے جا رہے ہیں۔
 
شہد کے چند قطرے جذب کرنے والے کاغذ پر پر ٹپکا دیں۔ اگر یہ قطرے کاغذ میں جذب ہو جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہد خالص نہیں ۔ اگر آپ کے پاس جذب کرنے والا کاغذ نہیں تو آپ سفید کپڑا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس کپڑے پر شہد کے چند قطرے گرا کر تھوڑی دیر بعد انہیں دھو لیں۔ اگر کپڑے پر دھبے کا نشان رہ جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ شہد خالص نہیں۔
 

شیئر: