Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برتنوں پر سے داغ دھبے کیسے دور کریں ؟

لکڑی کے برتنوں کو دھونا ہو تو انہیں تیل سے تر کر کر ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر دھو لیں۔ صاف ہو جائیں گے۔  
المونیم کے برتنوں اور دیگر سامان پر داغ پڑ جائیں تو پسا ہوا نمک گیلا کر کے رگڑیں ۔ چند منٹ میں داغ صاف ہو جائیں گے ۔ 
المونیم کے برتنوں کو لیموں کے عرق میں بھگوئے ہوئے ملائم کپڑے کے ٹکڑے سے صاف کر کے گرم پانی سے دھویا جائے تو جگمگا اٹھیں گے ۔ 
پانی ابالنے سے برتن پر داغ پڑ جاتے ہیں جو دھونے سے صاف نہیں ہوتے ۔ ایسے داغوں سے بچاؤکے لیے پانی ابالنے سے پہلے برتن میں چند قطرے سرکہ ڈال دیں، داغ نہیں پڑیں گے ۔ 
برتنوں پر سے دھوئیں کے دھبے دور کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی کپڑے میں نمک رکھ کر دھبوں پر رگڑیں ۔ 
 

شیئر: