Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی نوٹ 5 سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

 چائنیز کمپنی شیاؤمی کے اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 5 سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔لیکس کے مطابق اسمارٹ فون میں 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور گلاس پروٹیکشن دی جائے گی۔ فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 600 پروسیسر دیا جائے گا اور اسے 3 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی کے اسٹوریج آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔
 
 فون اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔کیمرا سیٹنگ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ 5اور میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون میں ایل ٹی ای ، ڈوئل سم اور میموری کارڈ سپورٹ دی جائے گی۔یہ فون فنگر پرنٹ سیکورٹی سسٹم کا حامل بھی ہو گا۔
 
اسمارٹ فون کو کالے ، نیلے ، سفید ، روز گولڈ ، پنک ، لال اور سلور رنگ کے شیڈز میں پیش کیا جائے گا۔3 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 150 ڈالر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 195 ڈالر اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 256 ڈالر تک ہوگی۔
 

شیئر: