Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعید اجمل واپس آسکتے ہیں،انضمام

 
لاہور...پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔ٹی وی انٹرویو میںچیف سلیکٹر نے کہا کہ سعید اجمل نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترکارکردگی دکھائی اگروہ اس کارکردگی کو تسلسل دینے میں کامیاب ہوتے ہیں تو انھیںقومی ٹیم میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔ اجمل ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اگر ٹیم میں واپس آتے ہیں تو یہ اچھا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سلیکٹرز سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ صرف قومی ٹیم کی ضرورت کے مطابق منتخب کیا جائے گا۔ ہم ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں گر کسی بھی وقت اجمل کی ضرورت ہوئی تو قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے بلایاجائے گا۔انضمام نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم میں اس وقت معیاری آف اسپنر کی کمی ہے تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام آف اسپنرز اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔ اسی طرح آل راو¿نڈرز پر توجہ دے رہے ہیں۔ایک سوال پر انضمام نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم مستحکم ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلنے کے حالات مشکل ہوں گے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اضافی اوپنر اور مڈل آرڈر بلے باز کو بھیجنے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔

شیئر: