Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر کیخلاف عوامی بیداری واک

حیدرآباد۔۔کینسر سے متعلق عوام میںبیداری پیداکرنے کیلئے آندھراپردیش کے ویزاگ میں لائف اگین فاؤنڈیشن کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا جس کو ونرز واک کا نام دیا گیا تھا۔اس واک میں تلگو فلموںکے مشہور اداکار و تلگودیشم کے رکن اسمبلی بالا کرشنا کے ساتھ سیکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں مرد وخواتین بھی شامل تھیں ۔اس موقع پرشرکا نے اس مرض سے متعلق عوام میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بالاکرشنا نے اس واک کی ستائش کی اور اسے ایک بہتر پروگرام قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ نامناسب غذا ، سگریٹ نوشی کی وجہ سے کئی بیماریاں ہور ہی ہیںجن کی روک تھام کی ضرورت ہے۔ انہوںنے اس واک کے اہتمام پر منتظمین کو مبارکبا د پیش کی ۔اس موقع پر فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے ۔شرکا ء نے کافی جوش وخروش کے ساتھ اس واک میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر رقص کا بھی اہتمام کیا گیا۔
 
 

شیئر: