Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سجاوٹ کے لئے گلاس پر لیموں کا ٹکڑالگانا نقصان دہ

آپ جب بھی باہر کھانا کھانے جاتے ہیں تو آپ کے نزدیک سب سے اہم چیز ریسٹورنٹ کا اچھا ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیے گئے صاف ستھرے پکوان ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ریستورانوں میں کچھ مشروبات ایسے بھی ہیں جنہیں چاہے کتنی ہی صفائی سے بنایا جائے ،ان میں ہر اقسام کے جراثیم موجود ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔
 
ریسٹورنٹس میں عموماً مشروبات کی سجاوٹ کی غرض سے ان پر لیموں کا ٹکڑا لگایا جاتا ہے جو دکھنے میں تو خوبصورت لگتا ہے مگر جراثیم سے بھرپور ہوتا ہے ۔ 
 
ماہرین نے 100 کے قریب ریستورانوں میں لیموں کی سجاوٹ اور بغیر سجاوٹ والے مشروبات کا جائزہ لیا تو انہوں نے 70 فیصد لیموں کے ٹکڑوں کو جراثیم سے آلودہ پایا۔ماہرین کے مطابق دنیا کے بہترین سے بہترین ریستوران کی انتظامیہ بھی گو کہ اپنے کچن میں صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، تاہم وہ لیموں کو اس سجاوٹ کے لیے پیش کرنے کے لیے پہلے سے کاٹ کر رکھ دیتے ہیںاور جب ایک بار پھل کٹ گیا تو اسے محفوظ کرنا، اس پر جراثیم کی افزائش کرنے کے مترادف ہوتا ہے اور اسے جلد سے جلد استعمال کرلینا بہتر ہوتا ہے۔
چنانچہ اب آپ جب بھی کسی ریستوران میں جائیں تو ویٹر کو ہدایت کردیں کہ آپ کے مشروب کے گلاس پر لیموں کا ٹکڑا نہ لگایا جائے۔
 

شیئر: