Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک چھلے میں بڑی ہونیوالی مچھلی دو حصوں میں بٹ گئی

    البرٹا ، کینیڈا .... مقامی دریائے ساسکیچوان میں مچھلی  کے شکار کیلئے آئے ایک شخص کو اس وقت اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا جب اس نے ایک ایسی مچھلی پکڑ لی جو 2حصوں میں بٹی ہوئی نظر آرہی تھی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ یہ مچھلی اپنی پیدائش کے بعد سے ہی  پلاسٹک کی بوتلوں پر لگے ہوئے چھلے کے ساتھ پروان چڑھتی رہی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دو حصوں میں بٹ گئی۔ اس مچھلی کا سراغ لگانے والے ایڈم ٹرنبل نے کہا کہ پہلے تو وہ یہ سمجھا کہ کسی نے مچھلی کو دو حصوں میں کاٹنے کی کوشش کی ہے مگر فیس بک  پر جاری ہونے والی تفصیلات نے دنیا کو حیران کررکھا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ  دریائوں اور سمندروں میں پلاسٹک کی تھیلیاں ، بوتلیں اور اس قسم کی دیگر چیزیں پھینکنے کی وجہ سے  ہوا ہے۔ بار بار کے انتباہ کے باوجود  لوگ اب بھی اس بات سے باز نہیں آتے کہ وہ پانی کو پلاسٹک سے پاک و صاف رکھیں۔ اب تک 11ہزار افراد اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔ وڈیو کے علاوہ موقع کی چند تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں مچھلی کاسراغ لگانے والے ایڈم ٹرنبل نے کہا کہ آبی حیاتیات کے تحفظ کا کام کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی کوششوں کو تیز کریں تاکہ پانی صاف رہ سکے اور اس میں پلنے والی مچھلیاں اور دیگر چیزیں محفوظ رہیں ورنہ ایسا نہیں لگتا کہ کچھ عرصے بعدیہ چیزیں زندہ بھی رہ سکیں گی۔

 
 

شیئر: