24 گھنٹے کے اندر 3 لاکھ اوپو فون رجسٹر
اوپو کمپنی کی جانب سے اوپو آر 11 ایس کو 2 نومبر کو لانچ کیا گیا تھا۔ لانچنگ کے فوراً بعد کمپنی نے فون کو رجسٹریشن کے لئے پیش کر دیا تھا اور24 گھنٹے کے اندر اندر 3 لاکھ سے زائد صارفین نے آر 11 ایس اسمارٹ فون اپنے نام رجسٹر کرا لیا۔
امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں رجسٹریشن کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈیوائس کی فروخت 10 نومبر سے شروع ہو گی اور اسکی قیمت 455 ڈالر ہے۔