نئی دہلی۔۔۔ تجارتی سہولتوں اور آسانیوں کی عالمی درجہ بندی پر سوال کھڑے کرنے والی کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بغیر کچھ کئے ملک پر 10 سال تک حکومت کرنے والے آج ان پر سوال اٹھا رہے ہیں ۔ مودی نے کاروبار کی آسانی کے حوالے سے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کی آسانی کا مطلب تن زندگی کی آسانی ہے اور گزشتہ 3برسوں میں، ٹیکس سسٹم، پراویڈنٹ فنڈ کی نکاسی ، کاروباری کی عدالت کی تشکیل، کارپوریٹ رجسٹریشن، تعمیراتی پرمٹ، بجلی کی پیداوار ،پاسپورٹ وغیرہ نے نہ صرف تجارت بلکہ عام آدمی کیلئے زندگی جینا بھی آسان کر دیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کو کاروبار میں آسانی کی عالمی رینکنگ میں ہندوستان کی 142 سے 100 پر چھلانگ لگا لینے کی بات ہضم نہیں ہو رہی۔