ڈھاکا۔۔۔امریکہ نے کہا ہے کہ میانمار کو بے گھر کئے جانیوالے لاکھوں روہنگیا باشندوں کو واپس لینا ہو گا او ر انہیں ان کے اپنے گائوں میں بسانا ہو گا ۔ دفتر خارجہ کی ایک سینیئر رہنما اور اسسٹنٹ وزیر خارجہ سیمون ہین شا نے بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کے کیمپوں کے دورے کے بعد کہا کہ میانمار کو ان لوگوں کو سزا دینی ہو گی جنہوں نے راکھین میں ان روہنگیا پر ظلم کئے ۔ اس سال اگست سے 6لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان بھاگ کر بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں ۔ اقوام متحدہ پہلے ہی برمی فوج پر نسل کشی کا الزام لگا چکا ہے ۔