Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 6 کا نیا ورژن لانچ

شیاؤمی کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون می 6 کا نیا ورژن لانچ کر دیا ہے۔ نئے ورژن میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ پہلے اس فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔فون میں 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون میں 5.1 انچ ڈسپلے ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، 13 میگا پکسل کے دو کیمرے اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3350 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 2299 یان ہے اور اسے 11 نومبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: