Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہی سے بنائیں بالوں کو نرم وملائم اور چمک دار‎

دہی میں وٹامنز  ، پروٹینز  ،کیلشیئم ، پوٹاشیئم اور فاسفورس  وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔یہ اجزاء جسم کو صحت مند اور توانا بناتے ہیں۔ دہی صحت کے ساتھ ساتھ  خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے ۔ 
یہ بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔دہی بالوں کی خشکی اور سر میں ہونے والی چبھن کو دور کرتا ہے۔یہ بالوں کو نرم وملائم اور چمک دار بناتا ہے۔بالوں کے لیے دہی سے آمیزہ بنایا جاتا ہے۔ چار چمچے دہی،ایک چمچہ ناریل کا تیل اور آدھا انڈا ملا کر پھینٹ لیں اور اسے بالوں پر لگالیں۔30 منٹ کے بعد سردھوڈالیں۔آپ کے بال نرم وملائم اور چمک دار ہوجائیں گے۔
 

شیئر: