Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھوں کو صاف اور گورا کرنے کے طریقے

ٹماٹر کا رس ،لیموں کا رس اور گلسرین برابر کی مقدار میں لے کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں پر ملیں۔
جب بھی روٹی بنانے کے لئے آ ٹا گوندھیں تو ہاتھوں پر چند قطرے لیموں کا رس اور تھوڑا سا دودھ بھی مل لیں اورچند منٹ تک لگا رہنے دیں۔ یہ ہاتھوں کی صفائی اور نمی فراہم کرنے کے لئے بہترین ہے۔
 کھیرے کا جوس اور گلسرین ملا کر ہاتھوں پر ملیں۔
ایک چائے کا چمچ گلسرین ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور پانچ قطرے عرق گلاب ملا کررکھیں اور روزانہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھوں پر ملیں۔
شہد اور کینو کا رس ملا کر ہاتھوں کا مساج کریں۔
ناخنوں پر پیٹرولیم جیلی،ناریل کا تیل یا کیسٹر آئل ملیں اور پھر روئی یا نرم کپڑے سے صاف کرلیں۔اس سے ناخنوں میں قدرتی چمک پیدا ہوگی۔
ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہر دوسرے دن تیل کا مساج کریں۔
اس کے علاوہ ناخنوں کو مضبوط کرنے کے لئے نیم گرم زیتون کے تیل میں20 منٹ تک ناخن ڈبو کر رکھیں۔

 

شیئر: