Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب کا آئی فون ٹین پر فل اسکرین وڈیو پیش کرنے کا اعلان

آئی فون ٹین(ایکس) کا فل اسکرین بیزل لیس ڈسپلے گو کہ صارفین میں بہت پسند کیا جا رہا ہے تاہم یہ ڈسپلے وڈیوز دیکھنے کے لئے زیادہ بہتر نہیں کیونکہ وڈیوز کو عموماً5 انچ ڈسپلے کے حساب سے بنایا جاتا ہے لیکن یوٹیوب نے آئی او ایس رکھنے والے صارفین کے لئے نئی اپ ڈیٹس جاری کی ہیں جس کی مدد سے صارفین فل اسکرین ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔
آئی فون کے گول کونوں اور نوچ کے باعث وڈیو کا کچھ حصہ کٹے گا۔ نئی اپ ڈیٹس کو حاصل کرنے کے لئے یوٹیوب ایپ کو ایپ اسٹور سے اپ ڈیٹ کرنا ہو گا۔

 

شیئر: